کورونا وائرس کے بارے میں اہم معلومات

ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی:ڈاکٹر ظفر مرزا

Web Desk |

ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی:ڈاکٹر ظفر مرزا


معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کہتے ہیں ملکی صورتحال کے مطابق فیصلے کیے جارہے ہیں کوئی بھی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا جارہا۔
ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے اور اسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔مارکیٹس سحری سے شام 5بجے تک کھلیں گی۔جمعہ اور اتوار کو مکمل طور پر مارکیٹس بند رہیں گی۔ایس او پیز کے تحت لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ایس او پیز پر عمل ہوگا تو مارکیٹس کھلی رہیں گی۔ اسکولوں کو 15 جولائی تک کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا ملکی صورتحال کے مطابق فیصلے کیے جارہے ہیں کوئی بھی فیصلہ سیاسی بنیادوں پر نہیں کیا جارہا۔عوام کو بیماری اور بھوک دونوں سے بچانا ہے۔25 سے 30 فیصد عوام انتہائی غربت کا شکار ہے۔ غریب عوام کو گھروں میں بند نہیں کرسکتے۔ اگر 14 روز کے سب بند کردیتے تو بیماری ختم ہوجاتی۔ at vape juice depot essence vapor

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کی پیک سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ٹیسٹنگ بڑھے گی تو کیسز کی تعداد بھی بڑھے گی۔صوبوں کے پاس جتنی کٹس ہیں اتنے ٹیسٹ نہیں کیے جارہے۔