کورونا وائرس کے بارے میں اہم معلومات

پاکستان میں پلازمہ تھراپی کی بدولت کورونا مریض صحتیاب

Web Desk |

پاکستان میں پلازمہ تھراپی کی بدولت کورونا مریض صحتیاب

رواں سے سال کے ابتدا سے ہی دنیا کورونا وائرس کی زد میں ہےلیکن ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے باوجود اس مہلک وباء کا کوئی توڑ نہیں نکل پارہا ہے۔

لیکن افراتفریح کے وقت میں پشاور سے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ایک مریض کی پلازمہ تھراپی کی گئی جس کے بعدوہ شخص صحتیاب ہوگیا اور اسپتال نے ڈسچارج کردیا۔

پشاور کے اسپتال نے ملک کے دیگر اسپتالوں کے ہمراہ کورونا وباء سے صحتیاب ہونے والے افراد کا پلازمہ جمع کرنا شروع کیا ہے۔ نیشنل اسنٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی سربراہی میں ایسا قومی سطح پر ٹرائل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے تاکہ کورونا کے سبب اموات میں کمی لائی جاسکے۔ visit whole sale bud

آج کل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے علاج کے لئےیہ پرانی ترکیب نہایت مؤثر ثابت ہورہی ہے۔

دراصل وہ لوگ جو اس وائرس کا شکار ہوتے ہیں ان میں ان کا مدافعتی نظام اینٹی باڈیز تشکیل دے دیتا ہے جو وائرس سے لڑتا ہے اور متاثر شخص کو صحتیاب کرتا ہے۔

کون ولیسنٹ پلازمہ جو خون کا لیکوئڈ حصہ ہوتا ہے کووڈ اینٹی باڈیز وہیں ہوتی ہیں جنہیں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے لےلیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر یہ پلازمہ دیگر مریضوں کی صحتیابی کےلئے استعمال کرتے ہیں