کورونا وائرس کے بارے میں اہم معلومات

بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع

Web Desk |

بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع

اسلام آباد:وفاقی وزیرترقی ومنصوبہ بندی اسدعمرنے 65سال اورزائدعمروالےافراد کیلئےکوروناویکسین کی رجسٹریشن کااعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں 65 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ 65سال اوراس سےزائد عمرکےبزرگ شہری انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں،‏بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں۔


وفاقی وزیراسدعمرنے مزید کہا کہ ‏انشاء اللہ رجسٹرڈ ہونے والے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین مارچ سےلگنا شروع ہوگی۔